28 دسمبر 2012 - 20:30

صہیونی فوجیوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: الاقصی ٹیلی ویژن نے خبردی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے جمعہ کو نفحہ، ماجدو، اور ایشل جیلوں میں قید فلسطینیوں پر حملہ کرکے انہیں بری طرح زخمی کردیا جس کے بعد فلسطینیوں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔
اس اثناء میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے دو عرب ممبران پر صہیونی فوجیوں نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ ایک عدالت میں تھے۔
دوسری طرف غرب اردن کے شہر نابلس میں غاصب صہیونیوں نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پر حملہ کرکے انہیں بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
امریکا میں مالیاتی اوراقتصادی بحران
امریکہ کے صدر باراک اوباما ملک کو اقتصادی سقوط سے بچانے اور کانگریس کے ریپلکن ارکان کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک پہچنے کے لئے آخری کوششوں کی غرض سے کرسمس کی چھٹیاں مختصر کرکے واشنگٹن واپس پہنچ گئے ہیں۔
صدر اوباما کی واپسی کے بعد وائٹ ہاوس نے ایک بار پھر کانگریس کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ لچک  کا مظاہرہ کرکے ملک کو اقتصادی سقوط سے بچانے کا راستہ ہموار کریں۔
وائٹ ہاوس کے اعلی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ معاملہ کانگریس کے اقلیتی ارکان اور کانگریس کے سربراہ  پر ہے کہ وہ رائے شماری کے دوران کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کریں۔
اگر وائٹ ہاوس اور کانگریس کے درمیان نئے سال کے آغاز سے پہلے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا تو امریکہ میں ٹیکسوں میں اضافہ اور حکومتی  اخراجات کے بجٹ میں خود بخود کٹوتی ہوجائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس اور وائٹ ہاوس کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں ملک اقتصادی جمود کا شکار ہوجائے گا جس کے نتیجے میں بے روزگاری شرح میں خطرناک حد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110